لندن: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر یورپی یونین کے ساتھ برطانوی اسلحہ ساز کمپنیوں کو یورپی اتحادیوں کو اربوں پاؤنڈ مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی اجازت دینے والے ایک بڑے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں ۔ یہ اطلاع ٹائمز اخبار کی رپورٹ میں دی گئی ہے ۔ پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی کمپنیاں یورپی یونین کے ساتھ نئے تعلقات استوار کرنے کے لیے اسٹارمر کے ارادے کے تحت 150 بلین یورو (172.6 بلین ڈالر) کے نئے یورپی دفاعی فنڈ کے لیے بھی بولی لگانے کے قابل ہو جائیں گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے اس کے علاوہ برطانوی وزیراعظم نیوزی لینڈ کی کمپنی سیوس ایرواسپیس کی طرف سے بنائے گئے ڈرونز کے لیے تین کروڑ پاؤنڈ (چار کروڑ) کے معاہدے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ جس کی ہیمپشائر میں فیکٹری ہے ۔