نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے تعجب ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی پی ایم کیئرس فنڈ میں عطیہ دینے والوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرنے سے خائف کیوں ہیں ۔ کانگریس کے سابق صدر نے سوال کیا کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ چینی کمپنیوں نے اس فنڈ میں عطیہ دیا ہے جو کوویڈ ۔ 19 سے لڑنے کیلئے قائم کیا گیا ۔ اب وزیراعظم ان کے نام بتانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں ۔ راہول نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ ایک میڈیا رپورٹ منسلک کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بی جے پی ایم پیز نے اس فنڈ کا جائزہ لینے کے پارلیمانی پیانل کے اقدام کو کامیاب ہونے نہیں دیا ۔۔
