کیاآپ کے بی سی جیت چکے ہیں؟ جی نہیں دھوکہ ہے

,

   

پاکستان کے کوڈ نمبر سے کال موصول، رچہ کنڈہ کی خاتون14 لاکھ سے محروم: اے سی پی

وشاکھاپٹنم۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) اگر آپ کو کوئی کبھی کسی نامعلوم نمبر سے موصول ہوجائے اور یہ بتایا جائے کہ آپ نے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ لکی ڈرا جیت لیا ہے تو عقلمندی اسی میں ہے کہ فی الفور آپ اپنا فون بند کردیں ورنہ مشکل ہوجائے گی۔ حالیہ عرصہ کے دوران ایسی کئی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ دھوکہ باز واٹس ایپ پر کال کے ذریعہ ایسے دعوے کررہے ہیں بالعموم ایسے اکثر کال +92 کنٹری کوڈ سے آرہے ہیں۔ یہ کوڈ نمبر پاکستان کا ہے ۔ رچہ کنڈہ اے سی پی ( سائبر کرائم ) ایس میری ناتھ نے کہا کہ ’’ چند ماہ قبل ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شادی شدہ گرہست خاتون کو موصولہ کال میں بتایا گیا تھا کہ وہ کے سی بی لکی ڈرا جیت گئی ہیں حالانکہ اس خاتون نے کسی مقابلہ میں حصہ ہی نہیں لیا تھا پھر بھی ایک اُمید میں بطور جی ایس ٹی اور دیگر ٹیکس 14 لاکھ روپئے ادا کرتے ہوئے دھوکہ دہی کا شکار ہوگئی۔