کیابس کے ذریعہ سفر کرنے والی خواتین کا تحفظ

   

ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے نئے ایپ کا افتتاح کیا
حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر ( سیاست نیوز) شہر اور ریاستی سطح پر کیابس کے ذریعہ سفر کرنے والے اور خاص کر خواتین مسافرین کے تحفظ کیلئے ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی نے جدید ٹکنالوجی سے لیس نئے ایپ کا افتتاح عمل میں لایا ہے اور اس ایپ کے ذریعہ کیابس اور پولیس ایپ کو آپس میں مربوط کیا گیا ہے اور اس موقع پر ڈی جی پی ، ایم مہیندر ریڈی نے بتایا کہ تیزی کے ساتھ ترقی کررہے شہر حیدرآباد میں خواتین پر ہونے والے جرائم کی روک تھام اور خاص کر آئی ٹی ، آئی ٹی ای ایس کمپنیزمیں ملازمت کرنے والی خواتین ملازمات کیابس کے ذریعہ سفر کرتے وقت انہیں تحفظ فراہم کرنے میں یہ ایپ کافی فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ بذریعہ کیاب دوران سفر کسی بھی طرح کی پریشانی یا مسئلہ دریپش ہونے پر کیاب سرویس ایپ میں موجود ایمرجنسی بٹن دباتے ہی پولیس ہیک آئی ایپ کو مسیج پہنچ جاتاہے اور ساتھ ہی کیاب لوکیشن ، مسافر کی تفصیلات وغیرہ پولیس کنٹرول روم کے قریب موجود پولیس پٹرولنگ گاڑی کے عملہ اور قریبی پولیس اسٹیشن ، ڈیویژنل اے سی پی کے ساتھ ساتھ کیاب آپریٹر کنٹرول روم کے علاوہ رجسٹرڈ افرد خاندان ،دوست و احباب تک اطلاع پہنچ جاتی ہے اور فوری طور پر عملہ کیاب لوکیشن کو ٹراک کر کے اس مقام تک پہنچ جائے گا ۔ ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ اس مناسبت سے مختلف کیاب کمپنیز کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں اور اس ایپ کے ذریعہ جرم واقع ہونے سے قبل ہی جرم کا تدارک کیا جاسکتا ہے ۔