کیاب ڈرائیورس کی 19 اکٹوبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکسی اینڈ ڈرائیورس جے اے سی کے چیرمین شیخ صلاح الدین نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ اوبیر ، اولا اور آئی ٹی کمپنیوں کے خلاف 50 ہزار کیاب ڈرائیورس 19 اکٹوبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہڑتال ٹی ایس ٹی ڈی جے اے سی کی جانب سے قبل ازیں وزارت ٹرانسپورٹ اور اوبیر ، اولا اور آئی ٹی سیکٹر کمپنیوں سے بھی کئے گئے ہمارے مطالبات کو منوانے کے سلسلہ میں کی جارہی ہے ۔۔