کیاب ڈرائیورس کے سواری منسوخ کرنے پر کسٹمرس برہم

   

ڈرائیورس کا کہنا ہے کہ وہ معقول وجوہات پر سواری منسوخ کرتے ہیں
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : اوبیر اور اولا کمپنیوں کے کیاب ڈرائیورس کی جانب سے منزل معلوم ہونے پر من مانی طور پر سواری منسوخ کرنے پر شہر کے کسٹمرس برہم ہیں ۔ شہر کے ایک سافٹ ویر پروفیشنل تالہ شیوا نے کہا کہ ’ میں میرے روزانہ سفر کے لیے اس سروسیس پر انحصار کرتا ہوں ۔ لیکن حال میں مجھے ڈرائیورس پر بہت غصہ آیا ۔ وہ سواریوں کو قبول کرتے ہیں اور ان کی مرضی سے اسے منسوخ کردیتے ہیں ۔ کوئی بکنگ قبول کرتا ہے مجھے کال کر کے منزل کے بارے میں پوچھتا ہے اور پھر سواری منسوخ کردیتا ہے ‘ ۔ اسی طرح کی ایک شکایت ایس ونیتا نے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’ میں مہدی پٹنم سے قدرے فاصلہ پر رہتی ہوں ۔ بمشکل کوئی اوبیر یا اولا ڈرائیورس میری سواری قبول کرتے ہیں چونکہ وہ میرے کیاب بک کرنے کے فوری بعد منزل نہیں دیکھ سکتے ہیں ۔ وہ کال کر کے پوچھتے ہیں اور پھر سواری منسوخ کردیتے ہیں اور مجھ سے کہتے ہیں کہ کوئی اور کیاب بک کرلیں ‘ ۔ اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے سائبر آباد ٹریفک پولیس نے کیاب ڈرائیورس کے خلاف کیسیس بک کرنے اور ان پر جرمانے عائد کرنا شروع کیا ۔ جس کی شہر کے کیاب ڈرائیورس نے مخالفت کی ان کا کہنا ہے کہ وہ معقول وجوہات کی بنا پر کیاب منسوخ کرتے ہیں ۔ اس کی عام وجہ جو ڈرائیورس بتاتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ طویل سواری نہیں چاہتے ہیں ۔۔