کیاکرناٹک کے سیاسی ناٹک میں دیشپانڈے بھی بھگوا پارٹی میں شمولیت کے ساتھ اپنا رنگ دکھائیں گے؟

,

   

کرناٹکا کا سیاسی ناٹک بڑی تیزی کے ساتھ اپنے اختتام کوپہنچتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔سیاسی گلیاروں کی تازہ خبر کے مطابق رام لنگا ریڈی اورروشن بیگ کے بعداب کانگریس کے سینئر ترین لیڈروں میں ایک سمجھے جانے والے آر وی دیشپانڈے نے بھی کمل کو گلے لگانے کا من بنالیا ہے۔
اگر ٹی وی پر نشر ہونے والی خبروں پر اعتبار کیاجائے توجلد ہی دیشپانڈے اپنے بی جے پی میں شامل ہونے کا دھماکہ خیز اعلان کرسکتے ہیں۔ اور یہ کانگریس کے لئے ایک اور بڑا جھٹکا ہوگا۔کیونکہ دیشپانڈے کو کانگریس میں بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والا اور سینئر قائد سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ایک عرصے سے عوام کے اندر یہ تاثربھی عام تھاکہ دیشپانڈے اپنے رویے سے بی جے پی سے قریب ہوتے جارہے ہیں اور وہ کبھی بھی کانگریس کا ہاتھ چھوڑ کر بھگوا پارٹی کا ساتھ نبھانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اب ریاست کے بدلتے ہوئے پس منظر میں دیکھنا ہوگا کہ ضلع اُترکنڑا کے معروف اور قد آور سیاسی قائد آر وی دیشپانڈے کا حقیقی رنگ کیا نکلتا ہے۔