کیا آن لائن کاروبار سے جلد امیر ہونا ممکن ہے؟

   

ریاض: ایک بارجب آپ اپنی بنیادی ملازمت ترک کرکے اپنا سارا وقت اپنے آن لائن اسٹور بنانے میں لگا دیتے ہیں تو آپ کو جلد دولت مند بننے والوں میں شمار کیا جائے سکتا۔یہ الفاظ عام طور پر انٹرنیٹ پر موجود ان گنت اشہاروں میں دیکھنے اور سننے کو ملے گا۔ ایسے اشتہارات میں مشتہرین سادہ لوح لوگوں کو الفاظ کے گورکھ دھندے میں الجھا کرانہیں دنوں کے اندر کروڑپتی بننے کا خواب دکھاتے ہیں۔ ممکن ہے ان الفاظ پر مبنی پروموشنل اشتہار آپ نے کسی جگہ پڑھے یا سوشل میڈیا پر دیکھے ہوں گے۔ ایسی مالی ترغیبات کے تناظرمیں ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ فائدے میں رہے ہوں مگر کتنے ہی لوگ ایسے ہوں گے جو عجلت، تجربے کی کمی اور لالچ میں اپنی جمع پونجھی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہوں۔خاص طور پرا’ی کامرس‘ کے شعبے میں ایسے اشتہارات معمول کی بات ہے۔