حیدرآباد۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کامیابی میں سلمان خان کے اہم کردار سے کسی کوانکار نہیں ہے لیکن عید کے موقع پر سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی کامیابی پر سوالیہ نشان لگا ہوا اور اس میں سلمان خان نہیں بلکہ فلم کی ہیروئین پوجا ہیگڑے اصل وجہ ہوسکتی ہیں۔ پوجا ہیگڑے کا نام آپ نے ضرور سنا ہوگا۔ فلم مکنڈا سے تلگو فلموں میں متعارف ہونے والی اس ہیروئن نے نہ صرف تقریباً تمام بڑے اسٹار ہیروز کے ساتھ اداکاری کی ہے بلکہ آئٹم سانگز میں بھی نظر آئی ہیں لیکن کئی بڑے اسٹار کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ وہ انکی فلموں کو ناکام بھی کرچکی ہیں ۔ پوجا نے بالی ووڈ میں بھی کئی فلموں میں اداکاری لیکن ان کے نام کے ساتھ بدقسمت ہیروئن کا لیبل بھی لگ چکا ہے۔کچھ دنوں سے اس ہیروئن کا وقت اچھا نہیں ہے۔ سوپر اسٹارس کے ساتھ کام کرنے کے باوجود وہ ایک کے بعد ایک ناکام فلمیں نہیں بلکہ فلمیں خوفناک ناکامی سے دوچار ہے۔ ہر کوئی اس ہیروئین کا نام لے کر یہ سوچے بغیر بتاتا ہے کہ وہ کون سی مشہور شخصیت ہے جو پچھلے ایک سال میں کسی اور سے زیادہ فلاپ کا شکار ہوئی ہے۔پوجا ہیگڈے کو بیسٹ، آچاریہ اور رادھے شیام جیسی بڑی فلموں کو ناکام کرنے کی وجہ مانا جارہا ہے ۔ بیسٹ میں وجے تھلاپتی اور رادھے شیام میں باہو بلی پربھاس بھی فلم کو کامیاب نہیں کرواسکے ۔ اس کے علاوہ انہیں بالی ووڈ میں فلم سرکس کو بھی ناکام کرنے کی وجہ مانا جارہا ہے اور سلمان خان کے مداحوں کو خدشہ ہے کہ کہیں وہ بھائی کی کشتی کو بھی نہ ڈبودے ، لیکن دوسری جانب بالی ووڈ شائقین کا مانا ہے کہ بھائی اس بار پوجا کے ستاروں کو بدل دیں گے۔ایسا لگتا ہے کہ پروڈیوسر اس ہیروئن کو زیادہ مواقع نہیں دے رہے ہیں، ایک طرف ان دونوں پے در پے ناکام فلمیں ہیں تو دوسری طرف زیادہ معاوضہ کی مانگ نے پوجا کو خالی ہاتھ کردیا ہے۔ پوجا کے ہاتھ میں فی الحال مہیش اور تروکرم کی فلم کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس دوسری فلم کے علاوہ یہ نہیں معلوم کہ پوجا کی کون سی فلمیں آرہی ہیں۔ ہدایت کار تروکرم سری نواس جو پوجا کے بہت قریب ہیں،وہ ان کے کیریئر کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ ہدایت کار تروکرم نے مبینہ طور پر پوجا سے کہا ہے کہ وہ نئی فلمیں سائن کرنے کے لیے مئی 2023 تک انتظار کریں ۔اب عید کو دیکھنا ہوگا کہ پوجا سلمان کو ناکام کرتی ہیں یا سلمان پوجا کے ستارے بدلتے ہیں
