کیا امریندر سنگھ بی جے پی میں شامل ہوں گے ؟

   

نئی دہلی: امریندر سنگھ جنہوں نے گزشتہ سال کانگریس چھوڑ دی تھی، جلد ہی بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے آج یہ اطلاع دی۔ 89 سالہ سابق وزیر اعلیٰ اس وقت کمر کی سرجری کے لیے لندن میں ہیں۔ امکان ہے کہ وہ اگلے ہفتے ہندوستان واپس آجائیں گے ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے واپسی کے بعد وہ اپنی پنجاب لوک کانگریس پارٹی کو بی جے پی میں ضم کر سکتے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو امریندر سنگھ کی سرجری کے بعد ان سے بات کی امریندر سنگھ، جنہیں کیپٹن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے گزشتہ سال وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے بعد کانگریس پارٹی چھوڑ دی تھی۔ کیپٹن امریندر سنگھ پانچ دہائیوں تک کانگریس سے وابستہ تھے۔