واشنگٹن : شمالی امریکہ 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹس پر اس کے بارے میں جھوٹے دعوے پھیلانا شروع ہوگئے ہیں۔ ایک افواہ یہ ہے کہ اس میں تین دن لگیں گے جس کے دوران زمین مکمل تاریکی میں ڈوب جائے گی۔کچھ پوسٹوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سورج گرہن سے‘‘دن رات میں بدل جائے گا’’اور یہ کہ پوری دنیا‘‘اس تاریخی دن’’کو سورج گرہن دیکھے گی۔ان پوسٹوں نے دنیا بھر کی متعدد زبانوں میں سوشل میڈیا سائٹس پر ہزاروں شیئرز اور تبصرے حاصل کیے۔لیکن اس میں مکمل طور پر غلط اور مبالغہ آمیز معلومات شامل ہیں۔