٭ مہربانی کر کے ایسی پوسٹ شیئر نہ کریں کہ رکشہ والے کی بیٹی نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔ رکشہ والے کا بیٹا ایس ایس سی کے امتحان میں اول آیا ۔ رکشہ چلانے والے کے بچے نے فائنل امتحان میں 99 فیصد نمبر حاصل کرلئے ۔ اب میرے بچے بھی ضد کررہے ہیں کیا اباجی آپ بھی رکشہ لے لو۔
٭ ایک دفعہ ایک چوہیا اپنے بچوں کے ساتھ جارہی تھی کہ راستے میں ایک بلی آگئی ، چوہیا نے فوراً زور سے کتے کی طرح بھونکنا شروع کردیا ۔ بلی فوراً بھاگ گئی ۔ یہ دیکھ کر چوہیانے اپنے بچوں کو نصیحت کی ’’ دیکھا بچو دنیا میں مادری زبان کے علاوہ دوسری زبان کتنی ضروری ہے ۔