٭ ایک بڑے بڑے بالوں والاآدمی حجام کی دکان پر حجام کی طرف دیکھا تو وہ اسے اپنے سر پر مقناطیس پھیرتا نظر آیا ۔ وہ جھلا کر بولا۔ ’’یہ کیاکر رہے ہو؟‘‘ حجام نے جواب دیا۔ قینچی تلاش کر رہا ہوں جو تمہارے بالوں میں کھو گئی ہے۔
٭بچہ:(روتے ہوئے دادی جان سے )مجھے منیر نے مارا ہے دادی جان :(غصہ سے) کہاں ہے وہ میں اسے کچا چبا جاوں گی۔ بچہ :(معصومیت سے) دادی جان آپ کے منہ میں دانت تو ہیں نہیں۔
٭بڑی بہن(چھوٹی کو ڈانٹتے ہوئے) رفیعہ خاموش ہو جاو میرا سر درد سے پھٹ جا رہا ہے۔ نورین معصومیت سے : لاو باجی میں سوئی دھاگہ سے سی دیتی ہوں۔