لندن ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی کونسل کے صدر نے پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانیہ کا بین الاقوامی معاملات میں نہ صرف اثرو رسوخ کم ہو جائے گا بلکہ اس کی حیثیت بھی ایک ’دوسرے درجے کے کھلاڑی‘ جیسی ہو جائے گی۔یورپی یونین دنیا کا سب سے بڑا تجارتی بلاک بھی ہے لیکن برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے حامیوں کے خیال میں یہ ملک دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور اس کی یہ حیثیت برقرار رہے گی بلکہ برطانیہ یورپی یونین کے اثر سے نکل کر امریکہ جیسی طاقت کے مزید قریب آ جائے گا۔دوسری جانب یورپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹْسک کا کہنا ہے کہ ایک متحدہ یورپ ہی ابھرتے ہوئے چین کا مقابلہ اور عالمی سطح پر موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔