حیدرآباد : کانگریس ایم ایل اے ٹی جے پرکاش ریڈی نے کہاکہ صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کو عوام کے مسائل کی فکر نہیں ہے۔ وہ اپنی تقاریر کے ذریعہ نوجوانوں کو مشتعل کررہے ہیں۔ پکوان گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جے پرکاش ریڈی نے بنڈی سنجے سے سوال کیاکہ کیا انھیں مندروں سے ہٹ کر بھی دوسرے مسائل معلوم ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ گزشتہ پندرہ دن سے تقریباً ہر روز قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جو آہستہ سے دیئے جانے والے زہر کی طرح ہے۔
