کیا بی جے پی حکومت نے کسانوں کو بلا تاخیر معاوضہ دیا،کمل ناتھ کا سوال

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کے ذریعے ہر دن کی طرح ٓج بھی ان سے سوال پوچھے جانے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے کسانوں کو غیر متوقع نقصان کی حالت میں بلا تاخیر معاوضہ دیا۔ کمل ناتھ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر چوہان ریاست کی عوام کے سوالوں سے بھاگ نہیں سکتی ۔ بی جے پی اپنے ‘ڈرشٹی پتر’ میں اعلان کیا تھا کہ کسی غیر متوقع نقصان پر کسانوں کو بلا تاخیر معاوضہ دینے کے لئے انتظام کیا جائے گا۔ کیا حکومت نے کسانوں کو بلا تاخیر معاوضہ دیا؟انہوں نے کہ 2020میں کیڑوں کی بیماری اور سیلاب سے ہوئے نقصان کے معاوضے کی تیسری قسط آج تک کسانوں کو کیوں نہیں ملی؟