کیا بی جے پی ملک کا نام بھی تبدیل کردے گی:ممتا بنرجی

,

   

کلکتہ: جی 20 کانفرنس کے موقع پر صدر دروپدی مرمو کی طرف سے عالمی لیڈروں کے عشائیہ میں دیے گئے دعوت نامہ میں’دی پریذیڈنٹ آف انڈیا کے بجائے ’دی پریذیڈنٹ آف بھارت‘ لکھ کر تنازع شروع کر دیا وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آج میں نے سنا ہے کہ ہندوستان کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے۔ عزت مآب صدر جمہوریہ کے ذریعہ جاری دعوت نامہ میں انڈیا کی جگہ بھارت لکھا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ارے انڈیا ہم کہتے ہیں۔ اس میں نیا کیا ہے؟انہوں نے مزید کہاکہ میں انگریزی میں انڈیا کہتی ہوں۔ ہندوستانی آئین۔ ہندی میں بھارت کا آئین۔ ہندوستان، ہم بھی کہتے ہیں، ہندوستان میرا ملک ہے، میرا وطن میرا خواب ہے۔ اس کے بارے میں کہنے کو کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن پوری دنیا بھارت کے نام سے جانتی ہے۔ اچانک کیا ہوگیا ہے انہیں۔