کیا بی جے پی کا انتخابی منشور انتخابات کے بعد آئے گا: اکھلیش

   

لکھنؤ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آج بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنا انتخابی منشور جاری کرنے کے لئے کسی اچھے دن کے منتظر ہے یا پھراُسے انتخابات کا انتظار ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ترقی کچھ نہیں ہوئی۔ ریاست ہنوز اچھے دن کی منتظر ہے۔یوپی میں برسراقتدار بی جے پی کو ایس پی اور بی ایس پی کے طاقتور اپوزیشن اتحاد سے سخت مسابقت درپیش ہے۔