’کیا تالی یا شنکھ بجانے سے کورونا بھاگ جائے گا ‘؟

   

’آپ بیوقوف ہیں‘ ، وزیراعظم کی مذمت کرنے والے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف نوٹس
لکھنو۔24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں سیتاپور کے بی جے پی رکن اسمبلی کو ان کی پارٹی کی قیادت نے مبینہ مخالفت پارٹی سرگرمیوں پر وضاحت طلب کی ہے ۔ سیتاپور کے بی جے پی رکن اسمبلی راکیش راگھور نے وزیراعظم نریندر مودی کی مبینہ طور پر مذمت کی تھی اور ان کا یہ ویڈیو کلب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنترا دیو نگر کے حوالے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’ سیتاپور صدر کے پارٹی رکن اسمبلی راکیش راتھوڑ کے نام وجہ نمائی نوٹس جاری کردی گئی ۔ ڈسپلین شکنی پر جاری کردہ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے کے بارے میں شکایات موصول ہورہی تھیں ۔ وضاحت بیان کرنے کیلئے انہیں سات دن کا وقت دیا گیا ہے ۔ بی جے پی رکن اسمبلی کا ویڈیو کلپ جمعرات کو وائرل ہوگیات ھا جس میں انہوں نے پداپون مقامی بی جے پی لیڈر جے پی ساہو سے بات چیت کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے تالی بجانے ، گھنٹی بجانے اور تھالی بجانے کیلئے کی گئی اپیل کو مکمل طور پر غلط قرار دیا تھا ۔وائر ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ ’’ کیا تالیوں کے ذریعہ آپ کورونا وائرس کو بھگاسکتے ہیں ‘‘ ۔ آپ( دراصل) بیوقوفی کا ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں ۔ کیا محض شنکھ بجانے سے وائرس ختم ہوجائے گا ؟ ۔ آپ جیسے لوگ بیوقوف ہیں ، وہ آپ کا روزگار چھین لیں گے ، کیا تالیاں بجانے سے بھی وائرس ختم کیا جاسکتا ہے ۔ راکیش راتھوڑ ان کے ریمارکس کے بارے میں تبصرہ کیلئے ربط کرنے پر دستیاب نہ ہوسکے ۔