کیا تلنگانہ میں لاک ڈاؤن 28 مئی تک جاری رہے گا؟

,

   

حیدرآباد: بین الاقوامی ماہرین کے تلنگانہ کے بارے مشاہدات کی بنیاد پر کے چندر شیکھر راؤ ریاست میں لاک ڈاون میں 28 مئی تک توسیع کر سکتے ہیں۔

 ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں لیا جائے گا جس کی صدارت منگل کو سی ایم کے سی آر کریں گے۔

تاہم ریاستی صحت کے عہدیداروں نے پیر کے روز وزیر اعلی چندرشیکھر راؤ پر زور دیا کہ وہ حیدرآباد اور آس پاس کے تین اضلاع میں کسی قسم کی نرمی نہ دیں جہاں پر کوویڈ 19 کے سب سے زیادہ مثبت واقعات اور اموات ہوئی ہیں۔

جائزہ اجلاس میں عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد ، رنگاریڈی ، میڈچیل اور وقار آباد آباد اضلاع میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان اضلاع میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

کل 1،085 مثبت واقعات میں سے 717 (66.08 فیصد) ان چار اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 82.21 فیصد کا تعلق حیدرآباد اور آس پاس کے تین اضلاع سے ہے۔ پچھلے 10 دن سے ان اضلاع میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔