کیا تمہیں معصوم فلسطینی بچیاں یاد نہیں؟ نیتن یاہو سے سوال

,

   

غزہ ۔ 20 جون (ایجنسیز) کیا تمہیں معصوم فلسطینی بچیاں یاد نہیں؟ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں ملبے پر کھڑے نیتن یاہو سے سوال کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی چند تصاویر اور ویڈیووائرل ہیں، جس میں انہیں اسرائیلی ملبے پر کھڑا دیکھا گیا۔ انہوں نے تل ابیب میں تباہی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیاتھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اسرائیلی وزیراعظم سے چبھتے ہوئے سوال پوچھے اور اپنی بھڑاس خوب نکالی۔ ایک صارف نے لکھا ’ مگر ! کیا تمہیں فلسطینی بچیاں یاد نہیں؟ ملبے پرکھڑے نیتن یاہو سے سوال کیاجانے لگا‘۔ انہوں نے خاص طور پر فلسطین کی 2 بچیوں کی فریادوں کا ذکر کیا جس میں ایک بچی کو اپنے بھائی کی شہادت پر ماتم کرتے دیکھا گیا تھا۔جبکہ دوسری فلسطینی بچی نے روتے ہوئے دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس دنیا اور نہ ہی ا?خرت میں کہیں بھی ا?پ لوگوں کو معاف کرونگی‘۔ بچی نے عرب دنیا سے بھی سوال کیا تھا۔ اس کا کہناتھاکہ انہیں ہماری مشکلات دیکھ کر تسکین ہوتی ہے۔