کیا دفعہ 144 امیت شاہ کیلئے نہیں ہے : کانگریس کا سوال

   

Ferty9 Clinic

لکھنو 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر ایک ڈکٹیٹر کی زبان بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے یو پی کانگریس نے لکھنو میں سی اے اے حق میں ریلی پر اعتراض کیا اور کہا کہ کیا امیت شاہ کیلئے دفعہ 144 کے تحت تحدیدات لاگو نہیں ہوتیں۔ پردیش کانگریس سربراہ اجئے کمار للو نے ایک بیان میں کہا کہ امیت شاہ کی تقریر سے اقتدار کے غرور کا اظہار ہوتا تھا ۔ ملک کے وزیر داخلہ ایک ڈکٹیٹر کی زبان بول رہے تھے ۔ کیا ان پر دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا ؟۔