جے پور:کانگریس رہنما سچن پائلٹ نے کل یہ اشارہ دیا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہے ہیں بلکہ اس بات پر زور دیا کہ ملک کی سیاست کو بدعنوانیوں سے پاک رکھنا چاہئے۔ کل اپنے والد راجیش پائلٹ کی برسی پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ میری کوشش اور جدوجہد یہ ہے کہ نوجوانوں کو بہتر مستقبل میسر ہو۔ اور اسی وجہ سے لوگ میری حمایت کرتے ہیں۔ میں کمزوروں کی آواز ہوں اور اس کو میں کسی بھی صورت میں ترک نہیں کروں گا ۔ اس موقع پر گجر برادری کے لئے دوسا میں ہاسٹل بھی قائم کیا گیا ۔ کانگریس کے رہنما اس ریلی کے بارے میں بہت فکر مند تھے کیونکہ ریاست میں اگلے چھ مہینوں کے اندر انتخابات ہونے والے ہیں۔