چندی گڑھ : آئی پی ایل کا کارواں 18ویں سیزن میں پہنچ گیا ہے لیکن اب بھی کئی ٹیمیں ایسی ہیں جن کا خطاب جیتنے کا خواب پورا نہیں ہوا ہے ۔ پنجاب کنگز بھی ان ٹیموں میں سے ایک ہے لیکن آئی پی ایل 2025 میں پنجاب کنگزکی قسمت کھلنے والی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس کھلاڑی پر پریتی زنٹا نے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں، حال ہی میں ہارکا لفظ اپنی لغت سے مٹا دیا ہے۔اور یہ کھلاڑی شریاس ائیرہیں، جو پچھلے ایک سال میں ہر ٹورنمنٹ میں چمپئن بن کر ابھرے ہیں اور اب پریٹی زنٹا کی پنجاب کنگزکو جیتنے کی باری ہے۔