کیا لز چینی 2024 کے صدارتی انتخاب میں امید وار ہونگی؟

   

واشنگٹن : وائیومنگ سے ایوان نمائیندگان کی رکن اور سابق نائب صدر ڈک چینی کی صاحبزادی لز چینی نے ایوان میں اپنی سیٹ کے لئے ہونے والیپرائمری انتخاب میں شکست تسلیم کرنے کے بعد عندیہ دیا ہے کہ وہ 2024 ء کے صدارتی انتخاب میں ڈانلڈ ٹرمپ کے خلاف میدان میں اتر سکتی ہیں۔لز چینی نے این بی سی کے پروگرام میں بدھ کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ دو ہزار چوبیس کا صدارتی انتخاب لڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے ٹرمپ کو ایک سنگین خطرہ سے تعبیر کیا اور خیال ظاہر کیا کہ انہیں شکست دینے کیلئے ڈیموکریٹس، ریپبلیکنز اور دیگر حلقوں کے ایک وسیع اور متحدہ محاذ کی ضرورت ہو گی۔