نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کہا کہ پورے ملک میں یونیفارم سول کوڈ لانے کا ان کا فی الحال کوئی خیال نہیں ہے، لیکن ریاستی حکومتیں ایسا قانون لانے کے لئے آزاد ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے وزیر قانون کرن رججو نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے یہ واضح کیا کہ مرکزی حکومت فی الحال پورے ملک میں یونیفارم سول کوڈ لانے پر کوئی غور نہیں کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ میں اس بابت کئی معاملے التوا میں ہیں اور ایسے میں مرکزی حکومت نے یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کے لئے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر قانون نے یہ بھی جانکاری دی کہ آئین کے مطابق ریاستی حکومت کو اپنی طرف سے یونیفارم سول کوڈ اپنی ریاست میں نافذ کرنے کا پورا اختیار ہے۔