کیا مرکز نے پہلگام حملہ کروایا : چیف منسٹر ممتا بنرجی

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا ۔ یکم ؍ جنوری (ایجنسیز) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ کیا پہلگام حملہ مرکز نے کروایا تھا؟ وہ امیت شاہ کے ریمارک پر ردعمل ظاہر کررہی تھیں۔ وزیرداخلہ امیت شاہ ریاست کے تین روزہ دورے پر ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابات والی ریاست مغربی بنگال میں دہشت گرد نیٹ ورک کام کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کو دشاسن اور دریودھن بھی قرار دیا اورکہا کہ دونوں قائدین صرف انتخابات کے موقع پر ہی نظر آتے ہیں۔