کیا میرا حشر ہرین پانڈیا جیسا ہوگا سبرامنیم سوامی فکرمند!

,

   

نئی دہلی: بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے گزشتہ روز کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ان کے ساتھ ہرین پانڈیا جیسا سلوک نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ جو اچھا کرتا ہے اسکا اچھا ہوتا ہے۔سوامی نے ٹویٹر پر کہاکہ مجھے امید ہے کہ مودی اور شاہ میرے بارے میں ہرین پانڈیا کا منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو مجھے اپنے دوستوں کو خبردار کرنا پڑے گا۔ سبرامنیم سوامی نے وزیراعظم اور امیت شاہ پر آر ایس ایس کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ ہرین پانڈیا کا شمار گجرات کے قدآور لیڈروں میں ہوتا تھا جن کا قتل کردیا گیا۔