’کیا میرٹ ہے آپ کے للّا کا‘

,

   

Ferty9 Clinic

جئے شاہ کو بی سی سی آئی سکریٹری بنانے پر امیت شاہ سے کنہیا کا سوال
٭ وزیرداخلہ امیت شاہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سابق صدر جے این یو ایس یو کنہیا کمار نے جئے شاہ کو بی سی سی آئی سکریٹری بنائے جانے پر سوال اُٹھایا اور کہاکہ امیت شاہ جواب دیں کہ آپ کے للّا کا میرٹ کیا ہے۔ امیت شاہ نے جے این یو میں پڑھنے والے میرٹ کا سوال اُٹھایا تھا۔ اِس کے جواب میں کنہیا کمار نے امیت شاہ سے استفسار کیاکہ آپ بتایئے کہ آپ کے للّا کا میرٹ کیا ہے کہ انھیں بی سی سی آئی سکریٹری بنایا گیا۔ میرٹ کے تعلق سے کنہیا کمار نے امیت شاہ کے ریمارک کا منہ توڑ جواب دیا۔

دپیکا پڈوکون جے این یو جانے سے قبل محب وطن
اب غدار کہا جارہا ہے: کنہیا کمار
٭ بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے سابق صدر جے این یو ایس یو اور بائیں بازو قائد کنہیا کمار نے کہاکہ دپیکا پڈوکون نریندر مودی زیرقیادت حکومت کے اقدامات کے لئے ایک ایمبیسڈر ہوا کرتی تھیں لیکن جب انھوں نے جے این یو کا دورہ کیا تو انھیں غدار قرار دیا جارہا ہے۔ جے این یو آنے سے قبل دپیکا محب وطن تھیں اب غدار ہوگئیں۔ دپیکا نے جے این یو طلبہ کے احتجاج میں شرکت ضرور کی لیکن انھوں نے کوئی نعرے نہیں لگائے، مودی جی کا نام نہیں لیا، وہ صرف یہاں آئیں اور زخمی طلباء سے ملاقات کی۔ اِس ملاقات کی پاداش میں اِن کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ جگہ جگہ احتجاج کیا جارہا ہے ۔ فلم چپک کو بائیکاٹ کرنے کے لئے بی جے پی قائدین زور دے رہے ہیں۔