سنگاپور : سنگاپور میں مقیم ایک کمپنی کے ملازم کی جانب سے ٹوائلٹ پیپر کے ٹکڑے پر لکھا گیا استعفیٰ ’بے رحمانہ‘ انداز میں اْن کے لکھے گئے الفاظ کی وجہ سے وائرل ہو گیا ہے۔ اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق مستعفی ہونے والے ملازم کی جانب سے دیانت دارانہ انداز میں لکھے گئے استعفے کے مندرجات اْن کی موجودہ ذہنی کیفیت کی عکاسی کرتے ہیں۔’لِنکڈاِن‘ کی ایک پوسٹ میں کمپنی کی ڈائریکٹر انجیلا یہو نے اس حیران کن لمحے کو یاد کرتے ہوئے مستعفی ہونے والے ملازم کے ہْوبہْو الفاظ شیئر کیے جو یہ تھے۔’مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں ٹوائلٹ پیپر ہوں، جسے جب ضرورت ہو تو استعمال کیا جاتا ہے، اور بغیر سوچے سمجھے اِسے پھینک دیا جاتا ہے۔‘کمپنی کی ڈائریکٹر ںے لکھا کہ ’یہ ہْوبہْو وہی الفاظ تھے جنہوں ںے مجھے متوجہ کیا، ان الفاظ میں صرف ’ڈنک‘ ہی نہیں تھا بلکہ انہوں ںے مجھے ہمیشہ کے لیے یہ بھی یاددہانی کروا دی کہ کام کرنے کی جگہ کتنی اہمیت رکھتی ہے۔‘’اپنے ملازمین کی اس قدر حوصلہ افزائی کریں کہ جب وہ ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کریں تو وہ ناراض ہو کر جانے کے بجائے آپ کا شکریہ ادا کر کے جائیں۔