کیا وجیہ ریڈی کا قاتل ٹی آر ایس کارکن ہے ؟

,

   

حیدرآباد ۔ /5 نومبر (سیاست نیوز) کیا عبداللہ پورمیٹ تحصیلدار کا قاتل ٹی آر ایس کارکن ہے ؟ اور کیا وہ ایک رکن اسمبلی کا قریبی حامی ہے ؟ سوشیل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں یہ بتایا گیا کہ عبداللہ پورمیٹ تحصیلدار وجیہ ریڈی کے بہیمانہ قتل میں ملوث خاطی جی سریش ٹی آر ایس کے اجلاس میں شرکت کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ تصویر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ٹی آر ایس سرگرم کارکن ہے اور برسراقتدار ٹی آر ایس رکن اسمبلی کا قریبی حامی ہے ۔ یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد ٹی آر ایس کارکن سریش تحصیلدار کے قتل کیس میں ملوث ہونے پر کئی سوالیہ نشان پیدا ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ تصویر کی پولیس نے توثیق نہیں کی ہے ۔