کیا وزیر اعظم کبھی پارلیمنٹ کے اندر معیاری بحث میں حصہ لیں گے؟: کانگریس رہنماپی چدمبرم نے اٹھایا سوال

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں معیاری بحث کے لیے وقت مختص کرنے کی ضرورت پر زور دینے پر طنز کیا اور سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم پارلیمنٹ کے اندر اس طرح کی بحث کے میں رہیں گے ۔سابق وزیر داخلہ نے ٹویٹ کیاہے کہ یہ پڑھنادلچسپ ہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں معیاری بحث کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ معیاری بات چیت کے لیے علیحدہ وقت مقرر کیا جانا چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعظم کبھی پارلیمنٹ میں بحث میں حصہ لیں گے؟