اسلام آباد۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق سلامی بلے بازجاوید میاں داد نے کہا کہ جب دوسرے ممالک کے کھلاڑی وسیم اکرم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں توپاکستان میں انہیں یہ ذمہ داری کیوں نہیں دی جاسکتی۔ آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا دور جاری ہے۔ عالمی کپ میں ٹیم کی کارکردگی کولیکرآج 2 اگست کوجائزہ میٹنگ ہورہی ہے۔ حالانکہ خبریں تھیں کہ ٹیم کے کوچ مکی آرتھراپنی جگہ بچائے رکھ سکتے ہیں، لیکن اب پاکستان کے سابق عظیم بلے باز نے عظیم گیند بازاورسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کوٹیم کے چیف کوچ کیلئے سب سے بہترین اورموزوں دعویداربتا دیا ہے۔ جاوید میاں داد نے گھریلوکوچ کے نظریے کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عہدے کے لئے وسیم اکرم کا نام سب سے بہترہے۔ ایک طرف جہاں پوری دنیا کے کرکٹ کھیلنے والے ملک وسیم اکرم کی صلاحیت اومہارت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ اپنے ہی ملک پاکستان میں ہم خود ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ جاوید میاں داد نے کہا کہ وسیم اکرم کے پاس ٹپس بہت بہتر ہیں۔ ایسے میں جبکہ دوسرے ملک کے کھلاڑی ان سے بات کرکے مشورہ طلب کررہے ہیں تو ہم کیوں نہیں اپنے سابق کرکٹروں کویہ ذمہ داری نہیں دے سکتے؟ ٹیم کے موجودہ کوچ مکی آرتھرکی قیادت میں ٹیم عالمی کپ کے سیمی فائنل تک میں جگہ نہیں بنا سکی۔ اتنا ہی نہیں، مکی آرتھرکے کوچ رہتے ٹیم کئی ٹورنا منٹ ہارگئی۔