کیا ٹرمپ یہودی ہوگئے ؟

   

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ایک ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس وقت یہودیت قبول کرنے کے چکر میں ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ خفیہ تبدیلی کا انکشاف امریکہ میں اسرائیل کے نئے سفیر یشیئل لیٹر نے کی ہے جو ایک آرتھوڈوکس ربی بھی ہیں۔ لیٹر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اپنی سرکاری ملاقاتوں کے دوران صدر کو یہودی مذہب کی بنیادوں کے بارے میں تعلیم دیتے رہے ہیں۔اگر یہ بات درست ہے تو ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے پہلے یہودی صدر ہوسکتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی بیٹی ایوانکا نے ایک دہائی قبل یہودیت اختیار کی تھی اور اس وجہ سے صدر کے پوتے یہودی اسکولوں میں پڑھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا اختتام ایک سرکاری صدارتی دورے کے دوران اسرائیل میں میکوا (رسمی غسل) اور روایتی ختنہ (برٹ میلہ) پر ہوا۔