کیا پربھاس حیدرآبادی لڑکی سے شادی کررہے ہیں؟

   

حیدرآباد : پربھاس، جو ہندوستانی سنیما کے سب سے محبوب اورکامیاب اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں، ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کے مداح ان کی شاندار فلموں اور باہوبلی سیریز میں ناقابلِ فراموش کردار کو آج بھی پسند کرتے ہیں، لیکن اس بار ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔ مدتوں سے، ناظرین پربھاس اور انوشکا شیٹی کی جوڑی کو بے حد پسند کرتے آئے ہیں۔ باہوبلی: دی بیگننگ (2015) اور باہوبلی 2: دی کنکلوژن (2017) میں ان کی بہترین جوڑی نے ان کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو جنم دیا۔ اگرچہ دونوں اداکاروں نے بارہا ان خبروں کی تردید کی، لیکن مداح آج بھی انہیں ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم، حالیہ رپورٹس کے مطابق پربھاس کی شادی کی تیاریاں ہو رہی ہیںلیکن دلہن انوشکا شیٹی نہیں ہیں۔ بالی ووڈ خبری کی ایک رپورٹ کے مطابق، پربھاس کی شادی طے ہو چکی ہے، اور ان کی ہونے والی دلہن حیدرآباد کے ایک بڑے تاجرکی بیٹی بتائی جا رہی ہیں۔ مزید یہ کہ ان کے مرحوم چچا، اداکارسیاستدان کرشنم راجو کی اہلیہ شیاملا دیوی شادی کی تیاریوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔ یہ خبر آتے ہی مداحوں میں ہلچل مچ گئی ہے، لیکن اب تک نہ تو پربھاس اور نہ ہی ان کے خاندان نے اس حوالے سے کوئی تصدیق کی ہے، جس کی وجہ سے یہ محض ایک افواہ ہی معلوم ہو رہی ہے۔ اگر یہ خبر سچ ثابت ہوتی ہے، تو یقیناً ان ہزاروں مداحوں کے دل ٹوٹ جائیں گے جو پربھاس اور انوشکا شیٹی کی شادی کے خواب دیکھ رہے تھے۔ تاہم، جب تک باضابطہ اعلان نہیں ہوتا، مداحوں کو انتظار کرنا ہوگا۔ پربھاس کالکی 2898 اے ڈی” (2024) میں آخری بار نظر آئے تھے، جو کہ امیتابھ بچن اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ بنائی گئی ایک سائنسی تخیلاتی فلم تھی۔ یہ فلم اپنی شاندار کہانی اور بہترین ویژولز کی وجہ سے کافی سراہا گئی۔ پربھاس کے پاس آگے کئی بڑے پروجیکٹس ہیں، جن میں کالکی 2898 اے ڈی: پارٹ 2 پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ، وہ دی راجا صاحب نامی ایک رومینٹک ہاررکامیڈی، ایکشن سے بھرپور سالار: پارٹ 2 ۔ شوریانگا پروَمم اور ایک شاندار تاریخی جنگی فلم فوجی میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔