کیا کانگریس نیشنل کانفرنس کےایجنڈے کیساتھ ہے :امیت شاہ

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کو ناپاک، بے میل اور طاقت کے مفاد پر مبنی اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں باربار ملک کے اتحاد اور سلامتی سے کھیلنے والی جماعتوں نے ایک بار پھر ملک دشمن وعدے کر کے اپنے کردار کو بے نقاب کر دیا ہے لیکن عوام ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔امیت شاہ نے یہاں کہا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر چناؤ میں عبداللہ خاندان کی نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کرکے ایک بار پھر ملک کے سامنے اپنے ارادے ظاہر کردیئے ہیں۔