کیا کشن ریڈی، جے پی نڈا کی جگہ لیںگے؟

   

ایٹالہ راجندر، تلنگانہ بی جے پی صدارت کیلئے طاقتور امیدوار
حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے 35 فیصد ووٹ شیئر کے تناظر میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ تلنگانہ بی جے پی یونٹ میں کئی تبدیلیاں ہوں گی۔ اس میں مرکزی کابینہ میں ریاست سے نئے چہروں کو شامل کرنا اور پارٹی میں بعض تنظیمی تبدیلیاں کرنا شامل ہے۔ اگر وائرل ہورہی قیاس آرائیوں پر یقین کیا جائے تو بی جے پی تلنگانہ یونٹ جی کشن ریڈی، جے پی نڈا کی جگہ بی جے پی کے قومی صدر بن سکتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ مادھو سنگھ چوہان بھی اس عہدہ کیلئے دوڑ میں ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہیکہ بی جے پی کریم نگر سے منتخب ایم پی بنڈی سنجے کمار، محبوب نگر سے منتخب ڈی کے ارونا اور چیوڑلہ سے منتخب کونڈا ویشویشور ریڈی کو مرکزی کابینہ میں شامل کرسکتی ہے۔ اگر کشن ریڈی بی جے پی کے قومی صدر بن گئے تو ایٹالہ راجندر کو امکان ہیکہ تلنگانہ بی جے پی کا صدر بنایا جائے گا۔ ان میں بنڈی سنجے کمار اور کونڈا ویشویشور ریڈی لوک سبھا کیلئے دو مرتبہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ ایٹالہ راجندر اور ڈی کے ارونا پہلی مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔