کیا کھائیے کیا نہیں عوام پر زبردستی فیصلے تھوپنا سراسر غلط ۔ کے ٹی آر مرکزی حکومت کارپوریٹ اداروں کے 12 لاکھ کروڑ روپئے کے

   


ٹیکس معاف کررہی ہے، مفت پر اعتراض کررہی ہے
حیدرآباد ۔ 27 اگست (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے اسٹانڈپ کامیڈین منور فاروقی کے شو کو مسئلہ بنانے کی وجہ طلب کی ہے۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پکوان گیس، پٹرول، ڈیزل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جو غریب عوام پر اضافی مالی بوجھ ہے۔ اس پر مرکزی وزراء بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ اور دوسری بااثر شخصیتیں خاموش ہیں۔ ان مسائل کو میڈیا اور سوشل میڈیا میں موضوع بحث بنانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی قیمتوں پر نظرثانی کرنے کیلئے مرکزی حکومت پر دباؤ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ غریب عوام کو راحت حاصل ہوسکے۔ اس پر توجہ دینے کے بجائے کیا کھانا چاہئے کیا سننا چاہئے اس کو موضوع بحث بنانے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے حکومتوں کی جانب سے تعلیم اور طبی امداد کو مفت فراہم نہ کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ مرکزی حکومت اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے غیرضروری مسائل کو موضوع بحث بناتے ہوئے عوام کے درمیان نفرت پھیلارہی ہے اور امن و امان کو نقصان پہنچارہی ہے۔ کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجکٹ دنیا کا سب سے بڑا پراجکٹ ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کارپوریٹ اداروں کا 12 لاکھ کروڑ روپئے کا ٹیکس معاف کیا گیا ہے۔ غریب عوام کو مفت چاول اور کسانوں کو مفت برقی سربراہ کرنے پر اعتراض کیا جارہا ہے۔ن