کیا کے سی آر مودی کا خیر مقدم کریں گے؟

   

8 جولائی کو وزیر اعظم کا دورہ تلنگانہ ۔ ترقیاتی کاموں کا افتتاح
حیدرآباد یکم جولائی (سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کے 8 جولائی کو دورۂ حیدرآباد کے موقع پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ان کا خیر مقدم کریں گے یا نہیں !وزیر اعظم مودی کے دورہ تلنگانہ کی توثیق کے بعد اب سیاسی حلقوں میں یہ مباحث جاری ہیں کہ آیا چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اس بار وزیراعظم کا خیر مقدم کریں گے یا نہیںکیونکہ انہو ںنے سابق میں کئی مرتبہ وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر خیر مقدم اور ملاقات سے گریز کرتے رہے تھے لیکن اب جبکہ حالات تبدیل ہونے لگے ہیں تو کہا جا رہاہے کہ وزیر اعظم کے دورہ پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ موجود رہ سکتے ہیں۔ چیف منسٹر نے مہاراشٹرا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم مودی سے ان کی دیرینہ رفاقت کا تذکرہ کرکے کہا تھا کہ مودی ان کے اچھے دوست ہیں اور ان کے اور مودی کے درمیان کئی معاملات میں مشاورت ہوا کرتی ہے۔ چیف منسٹر کے اس بیان کے بعد ان کے فرزندو وزیر کے ٹی رامار اؤ کے دورۂ دہلی و دیگر معاملات میں مرکزی حکومت سے قربت کے بعد اب مودی کے 8جولائی کو دورۂ تلنگانہ کے موقع پر کے سی آر کی جانب سے ان کا خیر مقدم کرنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔ کہا جار ہاہے کہ چیف منسٹر انتخابات کے پیش نظر ریاست میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر مودی کے ساتھ رہیں گے ۔ مبصرین کا کہناہے کہ بی آر ایس و بی جے پی کے تبدیل ہورہے تعلقات کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ کے سی آر ‘ وزیر اعظم کے دورہ کے دوران نہ صرف ان کا خیر مقدم کریں گے بلکہ ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب میں بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔م