نئی دہلی : بی جے پی نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی طرف سے چین۔ہندوستان سرحدی تنازعہ کا روس۔یوکرین تنازعہ سے موازنہ کرنے پر آج گہرے غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی راہول گاندھی کے بیان کے ذریعے یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہندوستان کوچین کے سامنے ہتھیار ڈال دینا چاہیے ۔بی جے پی کے ترجمان اور ایم پی سدھانشو ترویدی نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں جنوبی سنیما اداکار کمل ہاسن کو دیے گئے راہول گاندھی کے انٹرویو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے نوجوان اورپریشان لیڈر ہمیشہ ناراض اور ہمیشہ کنفیوز رہتے ہیں۔