کانگریس کا کھنڈوا نہ ہونے کے دعوے قابل قبول ہوں گے ۔ سوشیل میڈیا پر تصویر وائرل
حیدرآباد /12 ستمبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے پارٹی کے ارکان اسمبلی چوری ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی کو ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے دریافت کیا کہ جن ارکان اسمبلی نے کھنڈوا پہنایا ہے۔ کیا یہ کھنڈوا کانگریس کا ہے یا نہیں آپ تصدیق کریں۔ بی آر ایس پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے والے 10 ارکان اسمبلی کے خلاف کے ٹی آر نے پھر ایک مرتبہ اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ 10 کے منجملہ 8 ارکان اسمبلی نے اسپیکر اسمبلی کو تحریری جواب دیتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے کی تردید کی اور بی آر ایس میں برقرار رہنے کا دعوی کیا ہے۔ اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ راہول گاندھی کے بشمول کانگریس کے کئی قائدین نے پارٹی تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے سوشیل میڈیا پر کانگریس قائدین کے ساتھ پارٹی تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کی لی گئی تصاویر کو شیر کیا اور انہیں پہچانتے کیا راہول گاندھی سے استفسار کیا ۔ بی آر ایس ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے یہ ارکان اسمبلی کانگریس کا کھنڈوا (اسکارف ) پہنے ہوئے ہیں اور اب یہ کہہ رہے کہ انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے ۔ یہ کتنا درست ہے کیا آپ اس کو قبول کریں گے کیا ؟ یہ کانگریس کا کھنڈوا نہیں ہے ۔ کے ٹی آر نے سوال کیا کہ یہ ایم ایل اے چوری نہیں ہے تو اور کیا ہے ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کہا کہ راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کے مقابلے میں ایم ایل ایز کی چوری کوئی چھوٹا جرم نہیں ہے ۔ کے ٹی آر نے راہول گاندھی کے دوہرے معیار پر سخت تنقید کی ۔ 2