کیبل برج پر حادثہ ‘ تلگو اداکار سائی دھرم تیجا شدید زخمی

   

حیدرآباد 10 ستمبر (سیاست نیوز) تلگو فلم اداکار سائی دھرم تیجا سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ درگم چیرو میں واقع کیبل برج پر اسپورٹس بائیک کو تیز رفتاری سے چلانے کے دوران وہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ حادثہ میں ٹالی ووڈ اداکار کے سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد وہ بیہوش ہوگئے۔ اداکار کے ساتھ موجود افراد اور مقامی عوام نے اُنھیں ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ جمعہ کو گنیش چتورتھی کے موقع پر وہ تفریح کے لئے کیبل برج آئے تھے اور موٹر بائیک چلانے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئے۔ B