حیدرآباد : میرپیٹ کے علاقہ بالاپور میں پیش آئے ایک واقعہ میں کیبل وائر کی مرمت کے دوران ٹکنیشن برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ میرپیٹ پولیس کے بموجب 45 سالہ محمد اسحاق سٹی ویژن پرائیوٹ لمیٹیڈ میں اسسٹنٹ ٹکنیشین کی حیثیت سے ملازمت کیا کرتا تھا اور وہ گھٹکیسر کا ساکن تھا، آج صبح 6.30 بجے وہ بالاجی نگر بالاپور میں ٹوٹے ہوئے کیبل کی مرمت کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر برقی تار کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
