نئی دہلی: 26 جنوری کو دہلی کے بار اور ریستوراں میں شراب نہیں پیش کی جائے گی۔ اس سے پہلے 26 جنوری کو ڈرائی ڈے قرار دیا گیا تھا لیکن شراب خانوں اور ریستورانوں میں پیش کرنے کی اجازت تھی۔ اس بار پہلی بار 26 جنوری کو شراب خانوں اور ریستورانوں میں شراب کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ کیجریوال حکومت نے آج آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاشیو راتری، رام نومی اور ہولی کے موقع پر دکانوں پر شراب کی فروخت پر پابندی ہوگی۔ کیجریوال حکومت نے سوامی دیانند جینتی اور گرو رویداس جینتی پر بھی ڈرائی ڈے کا اعلان کیا ہے، اس دن بھی شراب کی دکانیں بند رہیں گی۔