کیجریوال ستیندر جین کی عاجلانہ صحتمندی کے خواہاں

   

نئی دہلی، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اپنے کابینی معاون وزیر صحت ستیندر جین کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کی ہے ۔مسٹر جین کو گزشتہ شب اچانک تیز بخار اور سانس لینے میں کافی پریشانی محسوس ہونے کے بعد راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔وزیراعلی نے مسٹر جین کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ‘‘اپنی صحت کا خیال کئے بغیر آپ رات دن 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہے ۔ اپنا خیال رکھیں اور جلد صحت مند ہوں’’۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر کپل مشرا نے مسٹر جین کے جلد صحت مند ہونے کی تمنا کی ہے ۔ مسٹر جین دلی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر مرکزی وزیر امت شاہ کی اتوار کے روز طلب کی گئی اعلی سطحی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے ۔