کیرالا، مغربی بنگال اور پنجاب سی اے اے پر اپنی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں:اتراکھنڈ چیف منسٹر تریویندر سنگھ راوت

,

   

نئی دہلی: کیرالا، مغربی بنگال اور پنجاب کی حکمراں جماعتیں شہریت ترمیمی قانون پر اپنی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں۔ اتراکھنڈ چیف منسٹر تریویندر سنگھ راوت نے یہ با ت بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کسی قانون کو منظور کرتا ہے تو وہ سارے ملک کیلئے قانون کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ کیرالا، مغربی بنگال اور پنجاب اس قانون کے ذریعہ اپنی سیاست کو گرما رہے ہیں۔یہ ایک غیردستوری عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل جو ایک وکیل بھی ہیں۔یہ کہتے ہیں کہ کوئی بھی ریاست اس قانون کو لاگو نہ کرنے کاجواز رکھتی ہے۔ راوت نے بتایا کہ اگر کوئی ریاست اس طرح کا اقدام کرتی ہے تو یہ غیردستوری ہوگا۔ کیرالا اور پنجاب اسمبلیوں نے اس قانون کیخلاف قرار داد منظور کرلیا ہے جبکہ بہت جلد مغربی بنگال اسمبلی بھی اس قانون کے خلاف قرار منظور کرنے ممتا بنرجی اعلان کرچکی ہیں۔