کیرالامیں نیپا وائرس کے674 نئے معاملے

   

ترواننت پورم، 18 جولائی (یو این آئی)کیرالا میں مختلف اضلاع میں نیپا وائرس سے متعلق کل 674 معاملے سامنے آئے ۔ وزیر صحت وینا جارج کے مطابق، ان میں سے 131 افراد ملاپورم، 426 پالکڈ، 115 کوژی کوڈ، اور ایک ایک شخص ایرناکولم اور تریشور اضلاع سے ہیں۔انہوں نے کہا84 افراد کو آئسولیشن مکمل ہونے کے بعدرخصتی دے دی گئی ہے ۔ ملاپورم میں اس وقت 12 افراد الگ تھلگ رہ کر علاج کروا رہے ہیں۔ ملاپورم سے لیے گئے 88 نمونوں کے نتائج اب تک منفی آئے ہیں۔ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد 81 افراد کو ملاپورم سے ، دو کو پالکڈ سے ، اور ایک کو ایرناکولم سے فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ فی الحال پالکڈ میں 17 افراد آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ریاست بھر میں 32 افراد کو انتہائی خطرے کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ، جبکہ 111 افراد کو ‘ہائی رسک’ (زیادہ خطرہ) زمرے میں شامل کیا گیا ہے ۔وزیر صحت وینا جارج نے نیپا وائرس کے معاملات سے متعلق تمام تفصیلات کو دستاویزی شکل دینے کی ہدایت دی ہے ۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز، پولیس حکام اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔