کیرالامیں پہلی بار بچوں کی اینڈواسکوپی اور ڈائلیسس کی سہولت

   

ترواننت پورم: 31 اگست (یو این آئی) کیرالا کی راجدھانی ترواننت پورم کے سرکاری میڈیکل کالج میں پہلی بار بچوں کے لیے اینڈواسکوپی کی سہولت شروع کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ پیر سے بچوں کی طبی خدمات کے تعلق سے کئی اقدامات شروع ہوں گے ۔کیرالاکے وزیر اعلی پنارائی وجین یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج (ایس اے ٹی) میں بچوں کے لیے کئی قسم کی طبی خدمات کا آغاز کریں گے ۔ اس اسپتال میں جدید سہولیات میں پیڈیاٹرک نیورو وارڈ، نیفرو وارڈ اور کیرالا کا واحد پبلک سیکٹر پیڈیاٹرک نیفرو ڈائلیسس یونٹ شامل ہوگا۔سرکاری شعبہمیں پہلا پیڈیاٹرک گیسٹرو اینڈواسکوپی یونٹ قائم کیا گیا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ پیڈیاٹرک گیسٹرو انٹرالوجی میں پوسٹ گریجویٹ کورس کی سہولت کے لیے پروفیسر کی پوسٹ بھی بنائی گئی ہے ۔دیگر سہولیات میں زچہ بچہ نگہداشت یونٹ، یوروڈینامک اسٹڈی سینٹر، ماں کے دودھ کا بینک، اور اسکن بینک اور جدید برنز یونٹ شامل ہیں۔