تھرواننتاپورم : ہندوستانی ریاست کیرالہ میں عیدالاضحیٰ کا تہوار آج بہت سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ نہ کسی طرح کی دھوم نظر آ رہی ہے اور نہ ہی نماز کے لیے لوگوں کی بھیڑ گھر سے نکلی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ کورونا بحران کی وجہ سے مساجد میں انتہائی محدود لوگوں نے نمازیں ادا کیں۔ کسی مسجد میں 5، کہیں 7-6 نمازی نماز ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔
