بنگلورو:کرناٹک حکومت نے مہاراشٹرا اور کیرالا سے ریاست میں آرہے لوگوں کیلئے کووڈ۔19 کا آرٹی۔پی سی آر ٹسٹ کرانا لازمی کردیا ہے۔کرناٹک کے صحت اور طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ سدھاکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ریاست میں ڈیلٹا پلس وائرس کے دو معاملے سامنے آئے ہیں۔ آج تقریباً 600لوگوں کی کورونا ٹسٹ کی رپورٹ آنے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط کے طورپر کیرالا اور مہاراشٹرا کے سرحدی علاقوں میں زیادہ احتیاط برتی جارہی ہے۔ سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کیرالا اور مہاراشٹرا سے آرہے لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹسٹ کرانے کیلئے کہہ رہے ہیں۔سدھاکر نے کہا کہ وائرس سے بچنے کے لئے ٹیکہ کاری ہی واحد راستہ ہے اس لئے تمام لوگوں کو ٹیکے کی ڈوز لینی ہوں گی۔